بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ الجزیرہ نیٹ ورک کے فارسی ٹیلی گرام چینل نے ایک ویڈیو کلپ میں دنیا میں مسلمانوں کی آبادی کے اضافے اور مستقبل کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔
ایک اعداد و شمار کی پس پردہ حقیقت؛ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف مغرب نے اربوں کھربوں ڈالر خرچ کئے لیکن ان کی یہ مہم لاحاصل کیوں رہی؟
ویڈیوکی تفصیل:
یہ تحقیق بہت سے ممالک میں انتہاپسند دائیں بازو کی شدید تشویش کا باعث بن گئی ہے۔
رد عمل کے نمایاں ترین نمونے:
دائیں بازو کی امریکی لورا لومر (Laura Loomer) کہتی ہے:
اسلام دنیا کا پہلے نمبر کا مذہب بن جائے گا، عالمی سطح پر اسلام کی پیشقدمی جاری رہے گی، اور لوگوں کو جاگنا چاہئے!
امریکی کارکن زکاری گیرس (Zachary Garris):
کیا عیسائی تہذیب کے باقیات میں مسلمانوں کو داخل کرنا، معقول نظر آتا ہے؟
ولندیزی قلمکار ولیم لگرسٹیڈ (William Lagerstedt):
میری عمر ستر سال سے زیادہ ہے، اور خوش قسمتی سے، مجھے اس تجربے سے نہیں گزرنا پڑے گا؛ ان مسلمانوں کی وجہ سے صورتحال پہلے ہی کافی خراب ہے۔
برطانوی صحافی میٹ گوڈون (Matt Goodwin):
ہماری امیگریشن پالیسیاں 2070 تک یورپ میں 25 ملین مسلمانوں میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ اس تبدیلی کی سب سے بڑی ذمہ داری امیگریشن پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے۔
لیکن ایک بلاگر نے انہیں طنزیہ انداز میں جواب دیا ہے اور کہا ہے:
"تم جو پیسہ اسلام پر حملے کے لئے خرچ کیا، وہ برباد ہو گیا۔"
وہ کہتا ہے: تم کیسے محسوس کرتے ہو جب عظیم رقم اسلام کے خلاف مہمات پر خرچ کرتے ہو اور پھر تمہیں یہ خبر پڑھنا پڑتی ہے کہ "اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب (دین) بن رہا ہے"؟ کیا خبر پڑھ کر بھی تم نے یہ صورت حال برداشت کر لی ہے؟ کیا تمام مسلمان برے ہیں؟ اور اگر ایسا ہے تو اتنے سارے لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں؟ یہ مسئلہ یقینا تمہارے لئے تکلیف دہ ہے، کیونکہ تمہارا مشن ناکام ہو چکا ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟"
لیکن دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کا سبب کیا ہے؟
تحقیق کہتی ہے کہ مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی گروہ بننے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ عیسائی بڑے پیمانے پر اسلام قبول کر رہے ہیں بلکہ اس کا سبب آبادیاتی (Demographic) ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھی بجائے خود اس نکتہ کو نمایاں کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسلام کے تقدم کا مطلب عیسائیوں کی آبادی کا کم ہونا نہیں ہے۔ اور مسلمانوں کی آبادی ان ممالک میں بڑھ جائے گی جہاں اب بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے؛ اور عیسائیوں کی آبادی بھی اکثریتی عیسائی ممالک میں بڑھ جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ